Friday, January 30, 2026
ہومپاکستانخیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت ہائی الرٹ

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت ہائی الرٹ

پشاور (آئی پی ایس )محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلا کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے مراکز صحت کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔پشاور سے جاری بیان کے مطابق نپا وائرس ایک تیزی سے پھیلنے والی اورخطرناک بیماری ہے جس کی بروقت تشخیص اور فوری اقدامات نہایت ضروری ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس کی جلد شناخت کے لیے صوبے کے تمام ائیرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا مثر نظام قائم کیا جائے گا تاکہ بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ افراد کی فوری جانچ ممکن ہو سکے۔محکمہ صحت کے مطابق نیپا وائرس سے متاثرہ یا مشتبہ مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈز کے انتظامات کیے جائیں گے اور تمام ضلعی و تحصیل سطح کے اسپتالوں کو مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ وائرس کی تشخیص کے لیے نمونوں کو ٹیسٹنگ لیبارٹریز تک بروقت منتقل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں نیپا وائرس کی ابتدائی علامات بخار، شدید سر درد، بے ہوشی، متلی اوراعصابی پیچیدگیوں کو قرار دیا گیا ہے۔محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ اس وائرس کا تاحال کوئی باقاعدہ علاج موجود نہیں، اس لئے شہری احتیاطی تدابیر اختیارکریں، غیرضروری میل جول سے گریز کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پرقریبی مرکز صحت سے رجوع کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔