Friday, January 30, 2026
ہومتازہ ترینخیبر پختونخوا، پنجاب میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری

خیبر پختونخوا، پنجاب میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری

اسلام آباد (سب نیوز)خیبرپختونخوا میں ہفتے سے منگل تک موسم ابرآلود، ہلکی بارش اور بالائی اضلاع میں مزید برفباری کی پیشگوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے 3 فروری تک مغربی ہواں کا نیا سلسلہ متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، چترال (اپ و لوئر)، دیر اپر و لوئر، سوات، بونیر، ملاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اپر و لوئر اور کولائی پالس میں بارش اور پہاڈوں پر برفباری کا امکان ہے۔صوبے کے میدانی علاقوں پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔بالائی علاقوں میں چند مقامات پر برفباری متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی کا بھی امکان ہے جبکہ بارش اور برفباری کے باعث بالائی علاقے ناران، کاغان، کالام اور چترال میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خدشہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔