Friday, January 30, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران پر حملہ ہوا تو پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا: رضا امیری مقدم

ایران پر حملہ ہوا تو پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا: رضا امیری مقدم

اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران پر تشدد واقعات میں 3117 افراد جاں بحق ہوئے اور 690 دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پرتشدد واقعات میں 305 ایمبولینسز اور بسیں، 24 گیس سٹیشن تباہ کئے گئے، 700 سٹورز، 300 مکانات اور 750 بینکوں کو نشانہ بنایا گیا۔

رضا امیری مقدم نے مزید بتایاکہ پرتشدد ہجوم نے 414 سرکاری عمارتیں اور 749 پولیس سٹیشن تباہ کئے، 120 صحت مراکز، 200 سکول اور 350 مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے واضح کیا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا اور اب بھی امید ہے کہ صورتِ حال جنگ کی طرف نہیں جائے گی تاہم اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو یہ صرف ایران پر نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔