Sunday, March 1, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کے تین ڈپٹی ڈائریکٹرزکی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی

سی ڈی اے کے تین ڈپٹی ڈائریکٹرزکی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے کی جانب سے تین افسران کو ترقی دیدی گئی،فیاض احمد وٹو کو ایگزیکٹو کیڈر میں بطور ڈائریکٹر ترقی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈی پی سی کر کے تین افسران کو ڈپٹی ڈائریکٹر سے ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ ترقی پانے والوں میں عبدالرزاق ، فیاض احمد وٹو اور عبدالحق بریرو کو ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ یاد رہے فیاض احمد وٹو ایگزیکٹو کیڈر میں ڈائریکٹرکے عہدے پر پروموٹ کیے گئے ہیں۔

cda notification
cda notification

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔