Thursday, January 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزیو پی یونین پاکستان کا اہم اتحادی،تعلقات میں بہتری کیلئے پر عزم ہیں،وزیر اعظم

یو پی یونین پاکستان کا اہم اتحادی،تعلقات میں بہتری کیلئے پر عزم ہیں،وزیر اعظم

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات بالخصوص جی ایس پی پلس کے تحت تجارت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر رائمونڈاس کاروبلس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، وزیراعظم نے چند ماہ قبل ذمہ داریاں سنبھالنے والے یورپی یونین کے سفیر کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں خصوصا تجارت، سرمایہ کاری، ترقی و سلامتی، مائیگریشن اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت کے فروغ میں جی ایس پی پلس اسکیم کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان یورپی یونین کے ساتھ بالخصوص جی ایس پی پلس کے ذریعے باہمی مفاد پر مبنی تجارتی فروغ کے اقدامات پر قریبی تعاون کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نیگزشتہ برس نومبر میں برسلز میں منعقد ہونے والے پاکستان،یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ وہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مستحکم بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔