Thursday, January 29, 2026
ہومتازہ ترینپاکستان اوور سیز ایمپلائمنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ اور رہنما شکیل عباسی کی سعودی قونصل ڈاکٹر حمد بن ماہر العطاوی سے ملاقات

پاکستان اوور سیز ایمپلائمنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ اور رہنما شکیل عباسی کی سعودی قونصل ڈاکٹر حمد بن ماہر العطاوی سے ملاقات

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان اوور سیز ایمپلائمنٹ ایسو سی ایشن (پوئپا)کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ اور رہنما شکیل عباسی نے سعودی قونصل ڈاکٹر حمد بن ماہر العطاوی سے ملاقات کی،خوش گوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔
پوئپا پاکستان کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ اور شکیل عباسی نے قونصلر ڈاکٹر حمد بن طاہر کو سعودی عرب کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں اضافے میں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے زیادہ افرادی قوت سعودی عرب میں ہے۔ اور اس لحاظ سے سعودی عرب پاکستانیوں کا محسن بھی ہے۔ سعودی قونصل آفس ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے اور ان کے تعاون سے پاکستان میں لاکھوں گھرانوں میں چولہا جل رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی پاکستان کے محسن ہیں اور ہم ہر وقت کوشاں ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سعودی عرب بھیجا جا سکے۔ سعودی قونصل ڈاکٹر حمد بن طاہر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا قریب ترین دوست ہے اور دوطرفہ حالیہ دفاعی معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک سعودیہ دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو گی ۔ قونصل کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔