Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانمجھ پر الزام لگانے والے اپنے جنازوں کو رو رہے ہیں،صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ایمان مزاری کی گرفتاری سے متعلق الزامات پر ردعمل

مجھ پر الزام لگانے والے اپنے جنازوں کو رو رہے ہیں،صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ایمان مزاری کی گرفتاری سے متعلق الزامات پر ردعمل

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی کا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری میں تعاون کے الزامات پر موقف سامنے آگیا۔

صدر ہائیکورٹ بار واجد علی گیلانی نے موقف دیا کہ میں درود شریف پڑھ کر قسم کھاتا ہوں ہم نے جان بوجھ کر پولیس کے حوالے نہیں کیا، مجھ پر یا ہائیکورٹ بار پر الزام لگانے والے اپنے جنازوں کو رو رہے ہیں۔واجد علی گیلانی نے کہا کہ دونوں کے خلاف کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی، چیف جسٹس اور سیکٹری جاچکے تھے۔صدر ہائیکورٹ بار کا کہنا تھا کہ پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا گھیرا وکیا تھا اور میں ان کو لیکر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے دفتر لے آیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔