اسلام آباد (آئی پی ایس )روانڈا کے وزیر تجارت و صنعت، پروڈنس سیباہیزی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ روانڈا کے نیشنل ایگریکلچرل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او کلاڈ بیزیمانا بھی شامل ہیں۔وزیر سیباہیزی 29 جنوری 2026 کو ہونے والے روانڈا کافی فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔
وہ وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مشتاق امور محمد جنید انور چوہدری، اور وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں کا مقصد دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنا، اور روانڈا اور پاکستان کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے ۔روانڈا اور پاکستان کے درمیان تجارت کی موجودہ صورتحال کے مطابق، روانڈا کی صادرات پاکستان کو تقریبا 26 ملین ڈالر ہیں، جبکہ پاکستان کی صادرات روانڈا کو تقریبا 100 ملین ڈالر ہیں۔
