Wednesday, January 28, 2026
ہومتازہ ترینسابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد جدہ واپس پہنچ گئے

سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد جدہ واپس پہنچ گئے

جدہ(خالد نواز چیمہ )سابقہ وفاقی وزیر اور جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز و مرکزی شخصیت چوہدری محمد شہباز حسین پاکستان کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد جدہ واپس پہنچ گئے۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کے دیرینہ رفیق اور قریبی ساتھی محمد اکرم فیض نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر کمیونٹی میں خوشی اور جوش و خروش نمایاں تھا۔چوہدری محمد شہباز حسین نے اپنے دور پاکستان کے دوران اہم سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس دورے کا ایک نمایاں اور اہم پہلو اوورسیز پاکستانی فانڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ سے ان کے دفتر میں ہونے والی ملاقات تھی، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، ان کے حل، سرکاری سطح پر سہولیات اور مستقبل کی جامع منصوبہ بندی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس ملاقات میں چوہدری محمد شہباز حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل اور مطالبات سے سید قمر رضا شاہ کو آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت اور ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، لہذا ان کے مسائل کا فوری اور موثر حل ناگزیر ہے۔چوہدری محمد شہباز حسین جدہ میں ایک معروف سیاسی و سماجی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ جدہ کے تمام سیاسی، سماجی اور کاروباری فورمز میں انہیں نہایت عزت و احترام حاصل ہے اور وہ طویل عرصے سے جدہ کی پاکستانی کمیونٹی کی قیادت کرتے آ رہے ہیں۔

ان کی سوچ ہمیشہ اتحاد، اتفاق اور یکجہتی پر مبنی رہی ہے اور وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تمام اوورسیز پاکستانی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک پلیٹ فارم پر متحد رہیں تاکہ اجتماعی مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر اور حل کیا جا سکے۔ان کی پاکستان میں غیر موجودگی کے دوران جدہ کی پاکستانی کمیونٹی نے ان کی کمی کو شدت سے محسوس کیا، جبکہ ان کی واپسی پر مختلف حلقوں کی جانب سے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ان کی آمد پر پاکستان انوسٹر فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود دھول، جنرل سیکرٹری عبدالخالق لک، چیئرمین یارانِ جدہ و سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم گجر، جدہ کے معروف کاروباری و سماجی رہنما اور عوامی ایم پی اے چوہدری محمد مبشر افضل چیمہ، پاکستان ویلفیئر کمیونٹی کے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر شریف زمان سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔کمیونٹی رہنماوں کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد شہباز حسین کی موجودگی جدہ کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے اتحاد اور رہنمائی کی علامت ہے اور ان کا فعال کردار اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں ہمیشہ مثر ثابت ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔