بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی طرف سے دنیا بھر کے نیٹیزنز کے لئے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق 90.7فیصد جواب دہندگان نے امریکہ کی”تسلط پسندانہ ڈپلومیسی”کی مذمت کی ہے۔ نئے سال کے آغاز کے بعد سے،امریکہ بہت سے بین الاقوامی معاہدوں سے دستبردار ہو گیا ہے، جس میں ماحولیاتی انتظامات، صحت عامہ، تعلیم، ثقافت، مہاجرین اور پائیدار ترقی سمیت گلوبل گورننس کے وسیع شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
سروے میں، 83.4فیصد جواب دہندگان نے مذمت کی کہ امریکہ “غیر ذمہ دار سپر پاور” ہے۔ 85.3فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ “امریکہ فرسٹ” پالیسی نے امریکہ کے قومی تشخص اور بین الاقوامی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔ 87.9فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ کی طرف سے قائم کردہ غزہ کا نام نہاد “بورڈ آف پیس” اقوام متحدہ کی جگہ لینے کی کوشش ہے۔ 86.6 فیصد جواب دہندگان سمجھتے ہیں کہ “امریکہ فرسٹ” پالیسی کے تحت یکطرفہ پسندی بری طرح بڑھ رہی ہے۔ 83.4فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ
بین الاقوامی برادری کو جلد از جلد ہم نصیب معاشرے کا تصور قائم کرکے اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی بین الاقوامی نظام کے دفاع کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر کرایا گیا اور 7,379 نیٹیزنز نے 24 گھنٹوں کے اندر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
