Wednesday, January 28, 2026
ہومتازہ ترینچین کے سینٹرل ایس او ایز کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 95 ٹریلین یوان سے تجاوز کر گئی

چین کے سینٹرل ایس او ایز کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 95 ٹریلین یوان سے تجاوز کر گئی

بیجنگ چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 2025 میں مرکزی حکومت کے زیرانتظام سرکاری ملکیت والے صنعتی و کاروباری اداروں یعنی سینٹرل ایس او ایز کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو متعارف کروانے اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔

بدھ کے روزپریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 2025 کے آخر تک، سینٹرل ایس او ایز کے کل اثاثے 95 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر چکے ہیں۔ 2025 میں کل منافع 2.5 ٹریلین یوآن تک پہنچا ، فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری 5.1 ٹریلین یوآن تک پہنچی ، اور ٹیکس کی ادائیگی 2.5 ٹریلین یوآن تک پہنچی ، جس سے صنعتی سلسلے میں اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم انٹرپرائزز کی مربوط ترقی کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھایا گیا ہے

اور چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف کو کامیابی سے مکمل کر کے ایک مضبوط حمایت فراہم کی گئی ہے۔پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا کہ 2025 میں سینٹرل ایس او ایز نے آر اینڈ ڈی سیکٹر میں 1.1 ٹریلین یوآن کی سرمایہ کاری کی، جس نے لگاتار چار سالوں تک ایک ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا ہے ، اور سٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں میں 2.5 ٹریلین یوآن کی سرمایہ کاری مکمل کی، جو کل سرمایہ کاری کا 41.8 فیصد بنتا ہے، جس سے قومی سٹریٹجک اور تکنیکی قوتوں کا کردار نمایاں ہوا ہے ۔چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران، سینٹرل ایس او ایز کے کل اثاثوں کی اوسط سالانہ شرح نمو 6.9 فیصد تک پہنچی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔