Wednesday, January 28, 2026
ہومبلوچستانکوہستان اسکینڈل: نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری، 4 ارب 5 کروڑ قومی خزانے میں جمع

کوہستان اسکینڈل: نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری، 4 ارب 5 کروڑ قومی خزانے میں جمع

پشاور:(آئی پی ایس) نیب نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری کی جس میں کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم قیصر اقبال کے فرنٹ مین ممتاز خان ڈمپر ڈرائیور قومی خزانے میں 4 ارب 5 کروڑ روپے جمع کرانے کے بعد رہا ہوگیا۔

نیب ذرائع کے مطابق کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل کے گرفتار ملزم ممتاز خان نے پلی بارگین کی رقم نقد، جائیداد اور گاڑیوں کی صورت میں قومی خزانے میں جمع کرائی۔

ذرائع کے مطابق ملزم قیصر اقبال نے مبینہ طور پر اپنے فرنٹ مین ڈمپر ڈرائیور ممتاز خان کو استعمال کیا، ممتاز خان نے جعلی کمپنی کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھولے اور ان ہی کے ذریعے قومی خزانے سے بڑی رقم باہر منتقل کی۔
گزشتہ روز ملزم اور اور پلی بارکیننگ سے متعلق درخواست کی سماعت احتساب عدالتوں کے انتظامی جج ظفرخان نے کی تھی جس دوران ڈپٹی پراسیکیورٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا محمد علی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ملزم ممتازکوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث ہے۔

انہوں نے عدالت کوبتایا کہ اس ضمن میں نیب نے ملزم سے باقاعدہ تحقیقات کی اور اس کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے کی ٹرانزکشن سے متعلق ثبوت حاصل کرلیے تاہم اسی دوران ملزم نے نیب حکام کو ایک درخواست دی کہ وہ پلی بارگین کرنا چاہتا ہے لہذا اس کی پلی بارگین کی درخواست منظور کی جائے جس پر عدالت نے درخواست منظور کر لی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔