Wednesday, January 28, 2026
ہومتازہ ترینسونے کی قیمت میں آج یکدم 21 ہزار کا ہوش ربا اضافہ؛ نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے

سونے کی قیمت میں آج یکدم 21 ہزار کا ہوش ربا اضافہ؛ نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے

کراچی (آئی پی ایس) عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 211ڈالر کے بڑے اضافے سے 5ہزار 293ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 21ہزار 100روپے کے بڑے اضافے سے 5لاکھ 51ہزار 662روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 18ہزار 090روپے بڑھ کر 4لاکھ 72ہزار 961روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 271 روپے کے اضافے سے 11ہزار 911روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی ، فی دس گرام چاندی کی قیمت 232روپے کے اضافے سے 10ہزار 211روپے کی سطح پر آگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔