Wednesday, January 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزپنشن فنڈ میں کروڑوں کی خردبرد، تین ملزمان گرفتار ، مکمل تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر

پنشن فنڈ میں کروڑوں کی خردبرد، تین ملزمان گرفتار ، مکمل تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن مینجمنٹ پنشن فنڈ (SECMFP) سے 4 کروڑ 61 لاکھ 65 ہزار 330 روپے کی مبینہ خردبرد کے کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے تین ملزمان محمد متین، ارشد محمود اور حماد بشارت کو گرفتار کر لیا ہے۔


ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی پری اریسٹ ضمانتیں اسپیشل جج سینٹرل (SJC-II) اسلام آباد سے خارج ہونے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ گرفتاریاں ایف آئی آر نمبر 92/2025 مورخہ 27 اکتوبر 2025 کے تحت عمل میں لائی گئیں، جو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں درج ہے۔


ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے باہمی ملی بھگت سے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ (FWBL)، بلیو ایریا برانچ اسلام آباد میں قائم SECMFP کے پنشن بینک اکاؤنٹ سے 10 جعلی/بوگس بینک چیکس کے ذریعے بھاری رقم خردبرد کی۔ ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 34، 109، 420، 468، 471 اور پریوینشن آف کرپشن ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2)/47 کے تحت کارروائی جاری ہے۔


ایف آئی اے حکام کے مطابق کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر سہولت کاروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔