Wednesday, January 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران نے حملہ کیا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا: نیتن یاہو کی وارننگ

ایران نے حملہ کیا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا: نیتن یاہو کی وارننگ

اسرائیل جنگی جنون سے باز نہ آیا، وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کو بھر پور اور طاقتور جواب دینے کی دھمکی دیدی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھمکی دی کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

نیتن یاہو نےکہا کہ ایران حملہ کرنے کی غلطی نہ کرے ، اگر ایران نے حملہ کیا تو ہم بھرپور ، طاقتور اور پوری قوت سے جواب دیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطین سے متعلق بات کرتے ہوئے ہٹ دھرمی سے بیان دیا کہ وہ غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت دینے سے متعلق باتیں ہورہی ہیں تاہم ایسا نہ پہلے ہوا ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس مؤقف پر قائم ہیں اور ماضی میں بھی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گا اور یہ پالیسی غزہ کی پٹی پر بھی لاگو ہوگی۔

غزہ میں غیر ملکی فوجیوں کے داخلے سے متعلق بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وہ غزہ میں ترک اور قطری فوجیوں کو داخل ہونے نہیں دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔