اسلام آباد (آئی پی ایس )پی ایس ایل 11 کے لیے پلئیرز ایکشن کے سلسلے میں گولڈ کٹیگری کے 31 کھلاڑیوں کو رینیو کر دیا گیا ہے۔ مختلف ٹیموں کے اہم کھلاڑی اپنی اپنی گولڈ کیٹگری میں برقرار رہیں گے، جس سے شائقین کو موجودہ سیزن میں دلچسپی برقرار رکھنے کا موقع ملے گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے چار کھلاڑی اعظم خان، حیدر علی، سلمان ارشاد اور رومان رئیس گولڈ کٹیگری میں برقرار رہیں گے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان، جہانداد خان، اصغ علی اور آصف آفریدی گولڈ کٹیگری میں شامل ہیں۔ کراچی کنگز کے خوشدل شاہ، عامر جمال، عرفان خان نیازی، میر حمزہ، زاہد محمود، عمیر بن یوسف، شاہنواز دہانی اور عرفار منہاس بھی اسی کیٹگری میں برقرار رہیں گے۔
ملتان سلطان کے کھلاڑی کامران غلام، محمد حسنین، فیصل اکرم اور عاکف جاوید گولڈ کٹیگری میں شامل ہیں۔ پشاور زلمی کے محمد حارث، محمد علی، عبدالصمد، حسین طلعت، سفیان مقیم، احمد دانیال اور احسان اللہ بھی گولڈ کٹیگری میں برقرار رہیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خرم شہزاد، حسیب اللہ خواجہ، محمد نافع اور حسن نواز بھی گولڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
پی ایس ایل 11 کے پلئیرز ایکشن کا آغاز 11 فروری سے ہوگا، جس کے دوران ٹیمیں اپنی تیاری اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے حتمی فیصلے کریں گی۔ شائقین کرکٹ کو اس سیزن میں دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے، جبکہ موجودہ گولڈ کٹیگری کے کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے مرکزی کردار ادا کریں گے۔
