Tuesday, January 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا عمران خان سے ملاقات سے انکار

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا عمران خان سے ملاقات سے انکار

اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بانی سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔جیل ذرائع نے کہا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو بانی سے ملاقات کی اجازت ملی تھی، بیرسٹر گوہر خان نے بانی سے اکیلے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی۔بیرسٹر گوہر خان نے جیل عملے سے مطالبہ کیا کہ ملاقات میں ایک فیملی ممبر یا وکیل کو شامل کیا جائے۔بیرسٹر گوہر خان کو جیل کے داخلی دروازے تک آنے کی اجازت دی گئی، جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر بیرسٹر گوہر خان نے اپنا نام درج کرایا۔ ذرائع کے مطابق جیل کے داخلی دروازے پر کچھ دیر انتظار کے بعد بیرسٹر گوہر خان واپس روانہ ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔