Tuesday, January 27, 2026
ہومکھیلمیلان سرمائی اولمپک گیمز کے لیے چینی وفد کا قیام

میلان سرمائی اولمپک گیمز کے لیے چینی وفد کا قیام

سرمائی اولمپک گیمز میں چینی وفد 286 افراد پر مشتمل ہے

بیجنگ ()
پچیسویں سرمائی اولمپک گیمز کے لیے چینی کھیلوں کے وفد کا قیام باضابطہ طور پر عمل میں آیا۔ یہ سرمائی اولمپک گیمز 6 سے 22 فروری 2026 تک اٹلی کے شہر میلان- کورٹینا میں منعقد ہوں گے جس میں کل 16 ڈسپلنز میں 116 ایونٹس ہوں گے۔ موجودہ سرمائی اولمپک گیمز میں چینی وفد 286 افراد پر مشتمل ہے جن میں 126 کھلاڑی (68 خواتین اور 58 مرد) اورعملے کے 160 ارکان شامل ہیں۔

کھلاڑی 7 کھیلوں کے 15 ڈسپلنز کے 91 ایونٹس میں حصہ لیں گے۔ یہ بیرون ملک منعقدہ سرمائی اولمپک گیمز میں چین کے کھلاڑیوں اور مقابلوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

چینی وفد میں سے 59 ارکان اس سے قبل سرمائی اولمپکس میں حصہ لے چکے ہیں اور ان میں سے 9 نے بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز میں سونے کے تمغے جیتے ہیں جب کہ کھلاڑیوں میں 67 کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی بار سرمائی اولمپک گیمز میں حصہ لے رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔