Monday, January 26, 2026
ہومتازہ ترینچین اور کینیڈا کے درمیان نئی قسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کا قیام عالمی امن کے لیے سازگار ہے، چینی وزارت خارجہ

چین اور کینیڈا کے درمیان نئی قسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کا قیام عالمی امن کے لیے سازگار ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران چین-کینیڈا تعلقات کے حوالے سے کہا کہ چین کا موقف ہے کہ ممالک کو اپنے تعلقات میں “زیرو سم” کے بجائے “مشترکہ مفادات “اور محاذ آرائی کے بجائے تعاون کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔


پیر کے روز انہوں نے کہا کہ چین اور کینیڈا نے نئی نوعیت کی اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے اور اقتصادی و تجارتی امور کے مناسب حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ یہ اقدامات مساوات، کھلے پن، امن و تعاون اور مشترکہ فائدے کے اصولوں کی عکاسی کرتے ہیں، کسی بھی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں، دونوں ممالک کی عوام کے مشترکہ مفاد میں ہیں اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی سازگار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔