Monday, January 26, 2026
ہومتازہ ترینچین، 2025 میں صارفی اشیاء کی مجموعی ریٹیل سیل پہلی بار 50 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی

چین، 2025 میں صارفی اشیاء کی مجموعی ریٹیل سیل پہلی بار 50 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی

بیجنگ : چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 2025 میں تجارتی امور اور کارکردگی پر ایک پریس کانفرنس کی۔پیر کے روز پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال صارفی اشیاء کی مجموعی ریٹیل سیل پہلی بار 50 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.7 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
معیشت کی مجموعی ترقی میں کھپت کا حصہ 52 فیصد رہا، جو 5 فیصد پوائنٹس کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی عرصے میں خدمات کے شعبے کی ریٹیل سیل میں 5.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بیرونِ ملک روانگی پر ڈیوٹی فری اشیاء کی فروخت تقریباً دوگنی ہو گئی۔پریس کانفرنس میں متعلقہ حکام نے مزید بتایا کہ اس وقت چین نے 31 ممالک اور خطوں کے ساتھ 24 آزاد تجارتی معاہدے طے کر رکھے ہیں، اور آزاد تجارتی شراکت داروں کے ساتھ اشیا ء کی تجارت کل تجارتی حجم کا 45 فیصد ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔