مظفرآباد (آئی پی ایس) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
وادی لیپا آزاد کشمیر کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع ہوگیا، زمینی رابطہ منقطع ہونے پر پاک فوج نے بروقت کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن کیا۔
اس کے علاوہ استور ویلی روڈ 4 روز سے بند ہے، پاراچنار میں بھی خون جما دینے والی سردی ہے جس سے رابطہ سڑکیں بند ہیں اور بجلی معطل ہے۔
شدید برف باری کے باعث تیرہ میں حالات زندگی شدید متاثر ہیں، اور پاک فوج کی ریلیف سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
