اسلام آباد(آئی پی ایس )دعوت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان دستار فضیلت و تقسیم اسناد اجتماع بروز اتوار 25جنوری 2026 دوپہر دو بجے فیضان مدینہ جی الیون مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے طلبہ کرام کو دینی تعلیم مکمل کرنے پر اسناد اور دستار فضیلت سے نوازا گیا اجتماع میں عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا جم غفیر امڈ آیا جبکہ طلبہ میں غیر معمولی جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا دستار فضیلت کے روح پرور مناظر نے اجتماع کو یادگار بنا دیا اور حاضرین نے دینی تعلیم کے اس عظیم الشان منظر کو سراہا
اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے خصوصی بیان فرمایا جس میں انہوں نے علم دین کی اہمیت و طلبہ کی زمہ داریوں اور عملی زندگی میں سنتوں پر عمل کی ضرورت پر روشنی ڈالی نگران پاکستان حاجی شاہد عطاری نے بتایا کہ اس سال دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ حفظ و ناظرہ اور درس نظامی و تخصصات مکمل کرنے والوں کی تعداد 96915 ہے انہوں نے بتایا کہ درس نظامی و تخصصات مکمل کرنے والوں کی تعداد 5217 ہے جبکہ الحمدللہ اس سال دعوت اسلامی کے مدارس میں حفظ مکمل کرنے والوں کی تعداد 18393 رہی اور ناظرہ مکمل کرنے والوں کی تعداد 64191 رہی اس کے علاوہ دیگر کورسز کرنے والوں کی تعداد 9114 رہی بعد ازاں انہوں نے اسلام آباد سے فارغ التحصیل طلبہ میں اسناد اور اور دستار فضیلت تقسیم کیں اجتماع میں سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دعوت اسلامی کی دینی و تعلیمی اور فلاحی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کی
اس موقع پر ایم این اے راجہ خرم نواز ، اے آئی جی اسپیشل برانچ سرفراز ورک ، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے بھی شرکت کی اور دعوت اسلامی کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا دعوت اسلامی کے رکن شوری حاجی وقار المدینہ صاحب کے مطابق اس اجتماع کا مقصد دینی تعلیم کے فروغ ،طلبہ کی حوصلہ افزائی اور معاشرے میں علم دین کی اہمیت کا اجاگر کرنا ہے۔واضح رہے کہ مختلف سیکٹرز سے آنے والے شرکا کے لیے نظم و ضبط اور سکیورٹی کے مثر انتظامات کیے گئے جس کے باعث اجتماع پر امن اور خوش اسلوبی سے اختتام پزیر ہوا اس موقع پر دعوت اسلامی کی طرف سے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگایا جہاں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے خون بھی جمع کیا گیا۔
