غذر،اٹر کوآپریٹو سوسائٹی اشکومن کے صدر علی رحمت نے غذر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظفر محمد شاہ دم خیل نے اپنے غنڈو ںکے زریعے تحصیل آفس میں مجھ پر حملہ کرایا۔
انہوں نے کہا کہ اٹر کواپریٹیو سوسائٹی باقاعدہ رجسٹرڈ سوسائٹی ہے کوئی غیر قانونی ادارہ نہیں ،ظفر اس سوسائٹی کو اپنے مفاد میں استعمال کرنا چاہتا ہے جس کی اجازت نہ دینے پر غنڈہ گردی پہ اتر ایا اور اپنے غنڈوں کے ذریعے مجھ پر حملہ کرایا پولیس کی وردی میں ایک محافظ نے بھی غنڈے کا کردار ادا کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ظفر اپنے بندوں کو سوسائٹی میں میرث کو پامال کر کے ملازم بھرتی کرانا چاہتا تھا جس کی اجازت نہ ملنے پر وہ طیش میں اگیا اور حملہ وار ہوا انہوں نے مزید کہا کہ ظفر مزہبی منفرات پھلانے کی بھی بھر پور کوشش کی لکین الحمداللہ اشکومن کے لوگ سنی ہو یا اسماعیلی ہوشیار ہیں انہوں کہا کہ ظفر سوسائٹی کے سادہ لوح ممبران کا جعلی دستخط کرکے اپنے مفاد کی قرارداد بنا کے سوسائٹی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن عوام اس کے ارادے سے وقف ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
ظفر محمد شاہ نے اپنے غنڈو ں کے ذریعے مجھ پر حملہ کرایا،صدراٹر کوآپریٹو سوسائٹی اشکومن علی رحمت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔