سکردو، آل الڈینگ منقبت و سلام مقابلہ الڈینگ کمیل مسجد میں انعقاد پذیر ، مقابلے میں بیس سے زائد ثنا خوانوں کی شرکت، کثیر تعداد میں معزز علماکرام سمیت ہزاروں شرکاکی بھی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق تنظیم نوجوانان الڈینگ نے مسجد کمیل الڈینگ میں منقبت و سلام مقابلے کا انعقاد کیا جس میں دس سے بیس سال تک کے نوآموز ثناخوانوں نے شرکت کرکے اپنے فن کا جوہر دکھایا۔ اس متبرک محفل میں کثیر تعداد میں معزز علماکرام اور ہزاروں کی تعدادمیں شرکانے شرکت کی۔تنظیم کا منقبت و سلام مقابلہ کرانے کا مقصدنو آموز ثناخوانوں میں چھپے مدح خوانی کے ذوق اور صلاحیت کو اجاگر کرنا اور اس سے روشناس کرانا تھا۔ تنظیم کا ہدف علاقے میں موجود باصلاحیت جوانوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرکے ان کی ٹیلنٹ کو نکھارنا اور دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔محفل میں نو آمواز ثناخوانوں نے خوبصورت انداز میں سوز و سلام پڑھ کرشرکاکے دل جیت لیے۔ مقابلے میں او ل ، دوم اور سوم پوزیشن ہولڈر کا بھی اعلان کیا جس میں اول پوزیشن محمد مسلم، دوسری پوزیشن علی حیدر جبکہ تیسری پوزیشن فدا علی نے حاصل کرکے شرکا سے داد و تحسین سمیٹ لیے۔ مقابلے کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر ز اور حصے لینے والے تمام ثناخوانوں کو قیمتی انعامات سے نوازاگیا ۔
آل الڈینگ منقبت و سلام مقابلہ الڈینگ کمیل مسجد میں انعقاد پذیر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔