Monday, January 26, 2026
ہومپاکستانانڈ ویجیلنٹ لینڈ پاکستان کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ

انڈ ویجیلنٹ لینڈ پاکستان کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) انڈ ویجویل لینڈ پاکستان کے پلیٹ فام کے تحت میڈیا اینڈ سوک انگیجمنٹ انیشیٹوسے وابستہ 20 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا۔

وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں سینیٹ کی تاریخ، اہم واقعات، اور پارلیمانی ارتقاء پر مبنی ایک جامع ڈاکیومنٹری دکھائی گئی۔ اس ڈاکیومنٹری کے ذریعے وفد کو پارلیمانی روایات، سینیٹ کے کردار اور آئینی اہمیت کے بارے میں بصیرت حاصل ہوئی۔اس موقع پر وفد کو سینیٹ کی ”گلی دستور“ کا بھی دورہ کرایا گیا جو پاکستان کے آئینی سفر، اہم قومی دستاویزات اور تاریخی لمحات کی تصویری و دستاویزی شکل میں عکاسی کرتی ہے۔ 

بعد ازاں، وفد کو سینیٹ ہال کا بھی دورہ کرایا گیا جہاں سینیٹ اجلاس کے امور کے حوالے سے تفصیلی اور معلوماتی بریفنگ دی گئی۔ وفد کو قانون سازی کے مراحل، پارلیمانی طریقہ کار اور ایوان بالا کی عملی کارروائیوں کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔
  وفد نے دورے کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دورے نوجوان نسل میں جمہوری اقدار، قانون سازی اور پارلیمانی نظام کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔