Tuesday, January 27, 2026
ہومپاکستانورلڈ اکنامک فورم،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عالمی رہنماوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

ورلڈ اکنامک فورم،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عالمی رہنماوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

ڈیووس(آئی پی ایس )ورلڈ اکنامک فورم میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عالمی رہنماوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عالمی رہنماوں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں۔وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، امریکا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ملاقاتیں ہوئیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب میں بھی شریک تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔