Monday, January 26, 2026
ہومتازہ ترینگرین لینڈ ہمارا مسئلہ نہیں، امریکا اور ڈنمارک خود نمٹ لیں، پیوٹن

گرین لینڈ ہمارا مسئلہ نہیں، امریکا اور ڈنمارک خود نمٹ لیں، پیوٹن

ماسکو (آئی پی ایس )گرین لینڈ کے معاملے پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے،صدر پیوٹن نے واضح کیا ہے کہ گرین لینڈ کی ملکیت کا معاملہ امریکا اور ڈنمارک آپس میں حل کرلیں، روس کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔صدر پیوٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کو گرین لینڈ کی ملکیت کے معاملے پر کوئی تشویش نہیں ہے، یہ معاملہ امریکا اور ڈنمارک کے درمیان طے ہونا چاہیے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ گرین لینڈ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس سے ہمیں قطعا کوئی سروکار نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈنمارک نے ہمیشہ گرین لینڈ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کیا ہے اور اس کے رویے میں سختی بلکہ بعض اوقات سفاکی بھی رہی ہے تاہم یہ ایک الگ معاملہ ہے جس میں اب شاید ہی کسی کی دلچسپی ہو۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس معاملے پر پہلی مرتبہ عوامی سطح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کو ٹرمپ کی گرین لینڈ پر کنٹرول کی کوششوں پر کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کی ممکنہ قیمت تقریبا ایک ارب ڈالر ہو سکتی ہے۔صدر پیوٹن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ سے متعلق بیانات پر امریکا اور یورپ کے درمیان اختلافات عروج پر ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس معاملے میں مخالفت پر کئی یورپی ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔