Monday, January 26, 2026
ہومپاکستانوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بل گیٹس سے ملاقات، تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بل گیٹس سے ملاقات، تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

ڈیوس(آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بل گیٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں جاری اصلاحاتی عمل، صحت کے شعبے کی ترجیحات اور پائیدار ترقی و ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے کے لیے گیٹس فانڈیشن کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان میں گیٹس فانڈیشن کی دیرینہ معاونت، بالخصوص پولیو کے خاتمے میں اس کے اہم کردار پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صحتِ عامہ کے چیلنجز سے نمٹنے اور ملک بھر میں طبی سہولیات بہتر بنانے کے لیے فانڈیشن کے مسلسل تعاون کو سراہا۔بل گیٹس نے پاکستان میں فانڈیشن کی جاری اور آئندہ سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صحت کے منصوبوں پر مثر عملدرآمد کے لیے متعلقہ اداروں اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ ضروری ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں خصوصی توجہ درکار ہے۔ دونوں فریقین نے پولیو کے خاتمے اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کے ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے گیٹس فانڈیشن کی جانب سے حالیہ تعاون کے اظہار پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام حکومت کے وسیع تر اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شفافیت اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ملکی وسائل میں اضافہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، جس کی نگرانی اعلی سطح پر کی جا رہی ہے۔بل گیٹس نے کہا کہ مثر ٹیکس نظام طویل المدتی معاشی خود انحصاری کے لیے نہایت اہم ہے اور ڈیجیٹل ذرائع سے ٹیکس وصولی، حکمرانی اور عوامی خدمات میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے اس سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بہتر مالی استحکام کے باعث پاکستان کو معاشی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل ہوئی ہے، جو اصلاحات کی اہمیت کو مزید واضح کرتا ہے۔ملاقات میں صحت کے شعبے میں تعاون کے مزید امکانات پر بھی بات ہوئی، جن میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری اور سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے امور شامل ہیں۔ دونوں جانب سے متعلقہ وزارتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ عملی اور پائیدار حل تلاش کیے جا سکیں۔وزیر خزانہ اور بل گیٹس نے آئندہ برسوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اعتماد، مشترکہ اہداف اور جامع ترقی کے لیے مضبوط شراکت داری کے ذریعے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں اور طویل المدتی سماجی و معاشی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا جائے گا۔بل گیٹس نے پاکستان کی قیادت سے ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ گیٹس فانڈیشن کے ذریعے وہ پاکستان میں جاری کام میں بھرپور شمولیت برقرار رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔