Monday, January 26, 2026
ہومپاکستانحکومت کا وفاقی پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

حکومت کا وفاقی پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے اسلام آبادکیلئے پاک فوج کے تربیت یافتہ حاضر سروس اہلکاروں کی خدمات حاصل کر لیں۔2 میجرز اور سولہ ایس ایس جی کی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خدمات حاصل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو باضابطہ ریکوزیشن بھجوائی ہے۔

دفتر انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی جانب سے اس ضمن میں مراسلہ جاری کر دیا گیا، آئی سی ٹی پولیس اس وقت امن و امان کی بحالی، جرائم کی روک تھام، جرائم کے خلاف کارروائی اور سیکیورٹی و روٹس ڈیوٹی سمیت کثیر النوع ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہے جس کے لیے اضافی افرادی قوت ناگزیر ہو چکی ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے دو میجرز اور سولہ ایس ایس جی تربیت یافتہ حاضر سروس اہلکاروں کو موجودہ خالی آسامیوں پر ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے۔ان سولہ اہلکاروں میں سے دس کو نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں تعینات کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔