کراچی:(آئی پی ایس)
پاکستان اور چین کے درمیان جوتا سازی کی صنعت میں ایک جوائنٹ وینچر معاہدے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ مشترکہ سرمایہ کاری کا معاہدہ پاکستانی کمپنی سروس گلوبل فٹ وئیر اور چائنیز کمپنی گولڈن اسٹار فٹ وئیر گروپ کے درمیان طے پایا ہے۔
جوائنٹ وینچر معاہدے کی تفصیلات پاکستانی لسٹڈکمپنی سروس گلوبل فٹ وئیر نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کردیاہے۔
خط کے مطابق پاکستانی کمپنی نان لیدرفٹوئیرکی تیاری میں 1ارب روپے کی طویل المدت سرمایہ کاری کرے گی اور ایک ارب روپے مالیت کی یہ سرمایہ کاری پانچ سال کے عرصے میں مرحلہ وار بنیادوں پرکی جائیگی۔
