Tuesday, January 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزسی ڈی اے کا ہائوسنگ سوسائٹیز سے ریکوری کا فیصلہ، گلبرگ،بحریہ ٹائون،الحمراء ایونیو،اوور سیز پاکستان فائونڈیشن ہائوسنگ سوسائٹی کو نوٹسز جاری،تفصیلات سب نیوز پر

سی ڈی اے کا ہائوسنگ سوسائٹیز سے ریکوری کا فیصلہ، گلبرگ،بحریہ ٹائون،الحمراء ایونیو،اوور سیز پاکستان فائونڈیشن ہائوسنگ سوسائٹی کو نوٹسز جاری،تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز )سی ڈی اے نے مختلف سوسائٹیز سے ریکوری کے عمل کا آغاز کر دیا ،وفاقی ترقیاتی ادارے کا اینٹیلی جنس بیورو ایمپلائیز کواپریٹنگ ہائوسنگ سوسائٹی کو نوٹس،106ملین سے زائد کی رقم کی فوری ادائیگی کی ہدایت،سی ڈی اے کی جانب سے بحریہ ٹائون،الحمراء ایونیو،اوور سیز پاکستان فائونڈیشن ہائوسنگ سوسائٹی سمیت دیگر شامل ،26جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر،تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے کا اینٹیلی جنس بیورو ایمپلائیز کواپریٹنگ ہائوسنگ سوسائٹی کو نوٹس،106ملین سے زائد کی رقم کی فوری ادائیگی کی ہدایت،نوٹس میں آدائیگی نہ کرنے کی صورت میں اثاثے منجمد کرنے کا انتباہ،

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے کے سینئر سپیشل مجسٹریٹ ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر (ریکوری)کی جانب سے اینٹیلی جنس بیورو ایمپلائیز کواپریٹنگ ہائوسنگ سوسائٹی کو بقایات جات کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس سیکرٹری اینٹیلی جنس بیورو ایمپلائیز کواپریٹنگ ہائوسنگ سوسائٹی کے نام جاری کیا گیا ہے جس کے متن کے مطابق سوسائٹی نے 106.374ملین کی رقم ادا کرنی ہے۔سوسائٹی کو مذکورہ رقم 26جنوری تک ادا کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔سی ڈی اے نے نوٹس میں ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں مزید کاروائی کا انتباہ کیا ہے جس میں جائیدار کی قرقی،ایک ماہ کی قید و دیگر شامل ہیں۔اسی نوعیت کے نوٹسز بحریہ ٹائون،الحمراء ایونیو،اوور سیز پاکستان فائونڈیشن ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کو بھی بھجیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔