Friday, March 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزایمان مزاری، ہادی علی چھٹہ کی حفاظتی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا

ایمان مزاری، ہادی علی چھٹہ کی حفاظتی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس اعظم خان نے کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ عدالت میں پیش ہوئے۔


عدالت نے دس، دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ اس موقع پر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی۔


سماعت کے دوران ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ پہلی مرتبہ کسی خاتون نے رات احاطۂ عدالت میں گزاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پرانا مقدمہ تھا تو پہلے ہی گرفتاری کرلی جاتی۔ کامران مرتضیٰ نے عدالت سے استدعا کی کہ حفاظتی ضمانت کے ساتھ پولیس کو ہدایت دی جائے کہ کسی اور مقدمے میں گرفتاری نہ کی جائے۔


جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ جو ایف آئی آر عدالت کے سامنے ہے، اسی کی حد تک حکم دیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے پولیس کو ہدایت جاری کی کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو اس مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔


عدالت نے دونوں درخواست گزاروں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت مکمل کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔