Monday, January 26, 2026
ہومپاکستانامریکی صدر عمران خان کو رہا کروانا چاہتے تھے، شیر افضل مروت کا دعوی

امریکی صدر عمران خان کو رہا کروانا چاہتے تھے، شیر افضل مروت کا دعوی

اسلام آباد(سب نیوز)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو رہا کروانا چاہتے تھے۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اپنے ایک انٹرویو میں دعوی کیا کہ امریکی صدر نے عمران خان کی رہائی کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابط بھی کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے سفارتی سطح پر پس پردہ پیشرفت جاری تھی۔ تاہم اسی دوران قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے بعض اراکین کی جانب سے امریکا اور صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ جس کے باعث یہ معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ یہ معلومات انہیں انتہائی باوثوق ذرائع سے موصول ہوئی ہیں۔ اور پارلیمنٹ میں سامنے آنے والے احتجاجی رویے نے سفارتی کوششوں کو متاثر کیا۔دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بظاہر امریکا سمیت کوئی بھی ملک کھل کر عمران خان کی رہائی کے لیے سرگرم دکھائی نہیں دیتا۔ حالانکہ ان کی گرفتاری کو ڈھائی سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا اس وقت پاکستان میں جاری سیاسی صورتحال کے بجائے اپنے معاشی اور تجارتی مفادات کو ترجیح دے رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔