اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اسلام آباد سٹی اور ضلع کی تنظیم تاحال قائم ہے، اسلام آباد کی تنظیم کے تحلیل ہونے کا نوٹیفیکیشن غلط ہے
پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ کے انچارج کو تنظیم کو تحلیل کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے، تنظیم کو تحلیل کرنے کے لئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منظوری لازمی ہے، ابھی تک چیئرمین نے پارٹی کی اسلام آباد کی تنظیم کو تحلیل کرنے کی منظوری نہیں دی، چیئرمین کی منظوری کے بعد مرکزی سیکریٹری جنرل تنظیم کو تحلیل کرسکتا ہے
