Tuesday, January 27, 2026
ہومتازہ ترینچینی صدر کی فوسٹین آرکینج ٹواڈیرا کو وسطی افریقی جمہوریہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

چینی صدر کی فوسٹین آرکینج ٹواڈیرا کو وسطی افریقی جمہوریہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد


بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر فوسٹین آرکینج ٹواڈیرا کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔منگل کے روز اپنے تہنیتی پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران چین اور وسطی افریقی جمہوریہ کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر بھرپور حمایت جاری رکھی ہے، جبکہ مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو بھی بتدریج فروغ دیا گیا ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین اور وسطی افریقی جمہوریہ کے تعلقات کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صدر ٹواڈیرا کے ساتھ مل کر چائنا۔افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس کے نتائج پر مؤثر عملدرآمد کو آگے بڑھائیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل بہتری کو فروغ دیں گے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہو سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔