اسلام آباد(آئی پی ایس )دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن کے زمہ داران سید فضیل شاہ صاحب کی زیر نگرانی ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کی غزہ میں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے فلسطین پہنچ گئے اس دورے کا مقصد غزہ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور ضرورت مند خاندانوں کو خوراک ،طبی امداد اور ضروری سامان سمیت امداد کی موثر ترسیل کو یقینی بنانا ہے غزہ کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے سید فضیل رضا عطاری (ایف جی آر ایف یوکے ہیڈ )نے کہا کہ الحمدللہ عزوجل ہم غزہ کو پہلے کبھی نہیں بھولے اور نہ ہی آئندہ کبھی بھولیں گے انہوں نے انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے لیے تنظیم کے مسلسل عزم پر زور دیا
سید فضیل رضا عطاری نے کہا کہ اس وقت بھی فلسطین میں آنے کا ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہم غزہ میں ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے سکیں اور اس چیز کا جائزہ لے سکیں کہ ہم امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی کیسے لا سکتے انہوں نے کہا الحمدللہ عزوجل امیر اہلسنت نے ہمیشہ سے ہمیں یہ ذہن دیا کہ مظلوم مسلمانوں کی مدد ہم سے جتنا ممکن ہو سکے ذیادہ سے ذیادہ کریں کیونکہ امیر اہلسنت امت مسلمہ کا درد رکھتے جس طرح کہ آپ پاکستان میں اس کا مظاہرہ کرتے رہتے سید فضیل رضا عطاری نے بتایا کہ الحمد اللہ عزوجل اس وقت تک ہم 5000 سے زائد لوگوں کو طبی سہولیات غزہ میں فراہم کر چکے ، 23000 افراد کو گرم ملبوسات ایف جی آر ایف کی طرف سے غزہ میں دیے گئے اور 100,000 مربع میٹر کے رقبے پر صفائی کے آپریشن مکمل کیے گئے ہیںسید فضیل شاہ صاحب نے کہا کہ پچھلے دو سال میں ایف جی آر ایف دعوت اسلامی نے متعدد اقدامات کے زریعے فعال طور پر غزہ کی حمایت کی ہے فانڈیشن نے یونیسف کے زریعے 500,000 ڈالر کی امداد کی ہے جبکہ 7.7 ملین لیٹر پینے کا صاف پانی پہنچایا اور 400,000 سے ذیادہ لوگوں کو پکا ہوا کھانا غزہ میں فراہم کیا ۔
امدادی کوششوں میں ایف جی آر ایف دعوت اسلامی نے غزہ میں 96000 خاندانوں کے لیے راشن بیگ ، 600 خاندانوں کے لیے خیمہ گھر ، 8000 بچوں کے لیے پاڈر دودھ اور پیمپرز ، 55000 سے زائد بچوں کے لیے تازہ کیک بھی تقسیم کیے ۔انہوں نے کہا کہ ایف جی آر ایف کی طرف سے 1,20,000 لوگوں تک تازہ روٹی بنا کر پہنچائی گئی ۔ اضافی امداد میں 15000 خاندانوں کے لیے نقد امداد ، 100000 (ایک لاکھ ) کلو گرام آٹا ، 2000 کمبل کٹس، 1500 گدے ، 5000 حفظانِ صحت کی کٹس ،اور خواتین کے لیے حجاب غزہ کے مظلوم مسلمانوں میں تقسیم کیے گئے ۔ساتھ ہی ساتھ سید فضیل شاہ صاحب نے یہ بھی بتایا کہ جس طرح ہم غزہ کے اندر مظلوم مسلمانوں کو نہیں بھولے اسی طرح غزہ سے ہجرت کر جانے والے غزہ مظلومین کو بھی نہیں بھولے انہوں نے کہا کہ ایف جی آر ایف دعوت اسلامی نے مصر میں غزہ کے پناہ گزینوں کی بھی مدد فراہم کی ہے ، قاہرہ میں غزہ پناہ گزینوں کے لیے ایف جی آر ایف کی طرف سے ہیلتھ کیئر سنٹر قائم کیا جا چکا ہے جہاں باقاعدگی کے ساتھ انکا طبی معائنہ جاری ہے جبکہ وہاں پناہ گزینوں میں ایک لاکھ ڈالر (100000) نقد امداد بھی تقسیم کی جا چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کا موجودہ دورہ فلسطین کا مقصد بھی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے امداد کو بلا تعطل تیز کرنا ہے۔
