Wednesday, January 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزجعلی دستاویزات کی تیاری،سینئر سول جج گرفتار،مرکزی ملزم کی نشاندہی

جعلی دستاویزات کی تیاری،سینئر سول جج گرفتار،مرکزی ملزم کی نشاندہی

اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکی سفارت خانے سے سنیئر سول جج کو حراست میں لینے کا معاملہ،معاملے نئے انکشافات سامنے آگئے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا،کوٹ مومن کے مشہور پیر الشیخ آلا سید سیف الدین المعروف عثمانی گیلانی مرکزی ملزم نکلے،امریکی ویزہ کے لئے 12لوگوں کو جعلی دستاویزت تیار کرا کر دیے،جعلی دستاویزت میں وزرات خارجہ کا بھی لیٹر شامل کیا گیا تھا

، متن مقدمہ کے مطابق دوسرا ملزم ربنواز بھی کوٹ مومن کے پیر کے ساتھ ویزہ کاروبار کررہا تھا۔امریکہ میں صوفی ازم کے نام پر ایک کانفرنس کا بھی جعلی لیٹر تیار کرایا گیا تھا۔ ملزمان نے سنئیر سول جج کا بھی ویزہ لگوانے کے لئے جعلی دستاویزت فراہم کئے۔ ملزم پیر عثمان گیلانی نے اپنا بھی امریکہ کا ویزہ لگوا رکھا ہے۔ پیر کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کا کوٹ مومن میں بھی چھاپہ۔ پیر چھاپے سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔