اسلام آباد (سب نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کے بڑے بھائی امان اللہ خان ناصر کی اہلیہ کے انتقال پر ملک بھر سے تعزیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اتوار کو اعلی سیاسی قیادت، پارلیمنٹیرینز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
تعزیت کرنے والوں میں سینیٹر محمد اعظم خان سواتی، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر سردار دوستین خان ڈومکی، سینیٹر عمر فاروق، سابق سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر، سابق سینیٹر سردار فتح محمد حسنی، سابق سینیٹر سردار محمد شفیق ترین، سابق سینیٹر نصیب اللہ بازی، مولانا عبدالواسع، سابق رکن قومی اسمبلی اجمل وزیر، عنایت اللہ وزیر، خان احمد خان اچکزئی، ملک فرید اچکزئی، سردار نقیب خان ترین، حاجی نظر گل، سردار مجتبی سابق صوبائی وزیر نواز خان کاکڑ ،سابق صوبائی وزیر نصیر خان ذریں سمیت سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اعلی افسران و اسٹاف، کے علاوہ دیگر پارلیمنٹیرینز، سرکاری افسران، وکلا، قبائلی عمائدین، کاروباری شخصیات، مختلف چیمبرز کے نمائندگان، ڈاکٹرز اور سینئر افسران کی بڑی تعداد شامل تھی۔تعزیت کے لیے آنے والی معروف سیاسی و سماجی شخصیات، وکلا، ڈاکٹرز، قبائلی عمائدین، صحافیوں، بیوروکریٹس اور اساتذہ کرام نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر جا کر مرحومہ کے انتقال پر دکھ وافسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور مرحومہ کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ شرکا نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور غمزدہ خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے تعزیت کے لیے آنے والی تمام معزز شخصیات، پارلیمنٹیرینز اور دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی اور یکجہتی ان کے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا کرے۔واضح رہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بڑے بھائی امان اللہ خان ناصر کی اہلیہ کا انتقال گزشتہ دنوں کوئٹہ میں ہوا تھا۔ مرحومہ طویل عرصے سے شدید علیل تھیں اور زیرِ علاج رہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر اور امان اللہ خان ناصر نے کوئٹہ اور اسلام آباد میں تعزیت کے لیے آنے والی تمام معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان افراد کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹیلی فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے تعزیت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر اجتماعی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ تعزیت کے لیے آنے والوں کے لیے لنگر کا بھی انتظام کیا گیا۔
