Monday, January 26, 2026
ہومبریکنگ نیوزسی ڈی اے کے زیرِ اہتمام کمیونٹی آرگینک مارکیٹ کا کامیاب انعقاد

سی ڈی اے کے زیرِ اہتمام کمیونٹی آرگینک مارکیٹ کا کامیاب انعقاد

اسلام آباد (سب نیوز )سی ڈی اے کے زیرِ اہتمام کمیونٹی آرگینک مارکیٹ کا کامیاب انعقاد ایف-7 گول مارکیٹ میں کیا گیا، جسے شہریوں خصوصا خاندانوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس کمیونٹی مارکیٹ کا مقصد شہریوں کو صحت مند، قدرتی اور معیاری اشیائے خورونوش تک رسائی فراہم کرنا تھا۔ مارکیٹ میں مختلف آرگینک اسٹالز کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے تفریحی و تعلیمی سرگرمیوں کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا، جس سے بچوں اور والدین دونوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔شرکا نے اس اقدام کو نہ صرف خوش آئند قرار دیا بلکہ اسے خاندانی تفریح اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم بھی کہا۔

والدین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں میں سماجی شعور پیدا کرنے اور خاندانوں کو ایک محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔سی ڈی اے کے مطابق اس سرگرمی کا بنیادی مقصد صحت مند کمیونٹی بلڈنگ کو فروغ دینا اور خاندانوں کو پارکس اور عوامی مقامات کی جانب راغب کرنا ہے، تاکہ شہری صحت مند ماحول میں باہمی میل جول کو فروغ دے سکیں۔ سی ڈی اے آئندہ بھی اس نوعیت کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے تاکہ اسلام آباد کو ایک صحت مند، متحرک اور خاندانی دوست شہر بنایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔