Monday, January 26, 2026
ہومپاکستانباجوڑ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کے گھر کے باہر بم دھماکا

باجوڑ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کے گھر کے باہر بم دھماکا

جماعت اسلامی کے نائب امیر اور سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مولانا وحید گل کے گھر کے باہر بم دھماکا ہوا، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکا مولانا وحید گل کی رہائش گاہ کے عین باہر پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں مولانا وحید گل کے گھر اور ان کی گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کی۔

مولانا وحید گل نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص رفیق کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکے میں آئی ای ڈی استعمال ہوئی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔