Tuesday, January 27, 2026
ہومپاکستانوفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات ،امریکی ناظم الامور کی پاکستان میں معاشی استحکام اور اقتصادی بہتری کی تعریف ،نٹالی بیکر نے پاکستان کے اصلاحاتی عمل اور میکرو اکنامک ایجنڈے کو سراہااور امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔

انہوں نے پاکستان اور امریکی کمپنی لبرٹی فنانشل کے درمیان کرپٹو کرنسی تعاون کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیرِ خزانہ نے معاشی اصلاحات کے تسلسل اور سرمایہ کار دوست ماحول کے عزم کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔