Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانپمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد، عمران خان کا طبی معائنہ کیا

پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد، عمران خان کا طبی معائنہ کیا

راولپنڈی(آئی پی ایس ) پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم اڈیالا جیل پہنچی۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزکی ٹیم میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کی آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کیا، ٹیم میں شامل جنرل فزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا۔جیل ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کو کچھ دوائیں تجویز کی ہیں جب کہ ڈاکٹرز کی ٹیم جیل انتظامیہ کو میڈیکل رپورٹ بھیج دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔