ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو دو دن میں رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا تھا آج حکم پر عمل درآمد ہوگیا۔

ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 596 صفحات پر مشتمل ہیں۔پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز کی منظوری کا گزٹ نوٹیفکیشن فروری 2025 میں جاری کیا گیا تھا تاہم نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز دستیاب نہیں تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔