Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانپی آئی اے کا انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن سے معاہدہ طے پاگیا

پی آئی اے کا انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن سے معاہدہ طے پاگیا

کراچی (آئی پی ایس ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کا انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن گاروداسے معاہدہ طے پاگیا، یہ معاہدہ جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے ایک بڑا اور اہم اقدام کرتے ہوئے انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن گارودا انڈونیشیا کے ساتھ کارگو کے شعبے میں معاہدہ طے کر لیا ہے۔

پی آئی اے اور گارودا انڈونیشیا کے درمیان کارگو اسپیشل پرو ریٹ ایگریمنٹ پر دستخط کیے گئے ہیں۔یہ معاہدہ جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور جولائی 2027 تک برقرار رہے گا، معاہدے کے تحت پاکستانی ایکسپورٹرز کا کارگو جدہ اور کوالالمپور کے ذریعے جکارتہ اور دیگر عالمی شہروں تک منتقل کیا جائے گا۔اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستانی برآمدکنندگان کو سڈنی، میلبورن، سنگاپور، ہانگ کانگ، بینکاک، شنگھائی، گوانگزو، سیول اور آسٹریلیا کی دیگر مارکیٹوں تک آسان اور بلاتعطل رسائی حاصل ہوگی۔برآمدکنندگان اور مال بردار ایجنٹس کو مسابقتی نرخوں پر ترجیحی بنیادوں پر کارگو ترسیل کی سہولت فراہم کی جائے گی۔پی آئی اے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کرنا اور فضائی کارگو کے کاروبار کو وسعت دینا ہے، جس سے ملکی معیشت کو بھی مثبت فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔