Friday, January 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزبحر فیز سیون :چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی طرف سے بھتہ وصولی کا انکشاف

بحر فیز سیون :چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی طرف سے بھتہ وصولی کا انکشاف

اسلام آباد (آئی پی ایس )بحریہ چوکی فیز سیون راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی طرف سے شہریوں کو ہراساں کرنے اور بھتہ وصولی کا انکشاف،تفصیلات کے مطابق چوکی پر تعینات دو اہلکار مسلسل شہریوں کو ہراساں کر رہے ہیں اور بھتہ وصول کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اہکاروں کا تعلق تھانہ روات سے ہے اور یہ چوکی ان کی حدود سے بھی باہر ہے۔شہریوں نے پولیس اہلکاروں کی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور آئی جی ،ڈی آئی جی ،ایس ایچ او اور چوکی انچارچ سے درخواست کی ہے کہ وہ بھتہ خور اہلکاروں سے ان کی جان چھڑائیں اور شہریوں کو مسلسل اذیت نے تجات دلائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔