اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈائریکٹر ڈریپ محمد اختر عباس خان کو وزارت صحت میں اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ، وزات قومی صحت نے تحریری احکامات جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈائریکٹر محمد اختر عباس خان کو وزات قومی صحت کے ذیلی ادارے فارمیسی کونسل آف پاکستان کے سیکرٹری کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔اس حوالے سے تحریری فارمیسی کونسل کے صدر کی منظوری سے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

