تہران (آئی پی ایس )ایران میں موجود پاکستانی شہریوں وطلبا کے لیے وزارت خارجہ میں کوآرڈینیشن و مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کوآرڈینیشن ومانیٹرنگ سیل ایران کی صورتحال کے حوالے سے پاکستانیوں کیلئے کام کر رہا ہے۔
دوسری جانب ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ ایران میں موبائل اور لینڈلائن فونز سے بین الاقوامی کالزکی سہولت بحال ہوگئی ہے۔مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کالزکی بحالی سے پاکستانی شہری اپنے اہلخانہ اور عزیز واقارب سے رابطہ کرسکیں گے۔مدثر ٹیپو کے مطابق ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کے لیے یہ پیشرفت نہایت اہم اور مفید ہے، پاکستانی شہری اپنے اہلخانہ سے رابطہ کریں۔

