Friday, January 16, 2026
ہومپاکستانپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ ، جس کے لئے وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم کوارسال کر دی۔ مشترکہ اجلاس 20جنوری صبح 10:30پر طلب کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم قانون سازی ہو گی۔مجموعی طور پر 29 بل منظوری کے لئے پیش ہوں گے۔18 نجی 11 حکومتی بل منظوری کے لیئے پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 24 بل صدر کی منظوری کے بغیر واپس کئے گئے جو مشترکہ اجلاس میں پیش ہوں گے۔پانچ نئے بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیئے جائیں گے۔جنرنلسٹ پروٹیکشن بل، ڈومیسٹک وائلنس کا بل منظوری کے لئے پیش ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف جامعات کے نجی و سرکاری بل منظوری کے لئے پیش ہوں گے۔قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں ترمیم کا بل سمیت دیگر اہم بل شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔