Tuesday, March 3, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد: جناح گارڈن میں واپڈا اور رہائشیوں کے درمیان کشیدگی

اسلام آباد: جناح گارڈن میں واپڈا اور رہائشیوں کے درمیان کشیدگی


اسلام آباد میں جناح گارڈن کے رہائشیوں اور واپڈا کے عملے کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ واپڈا کی جانب سے سوسائٹی میں بجلی کی اوپن تاریں لگانے کے اقدام کو جناح گارڈن کے رہائشیوں نے خلاف قانون قرار دیتے ہوئے روک دیا۔


سوسائٹی انتظامیہ نے بھی واپڈا کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کام روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناح گارڈن کے پاس این او سی موجود ہے جس کے مطابق سوسائٹی کا بجلی کا نظام صرف انڈرگراؤنڈ ہونا طے پایا ہے۔


رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کئی برسوں سے آباد ہے اور واپڈا کی جانب سے اوپن تاریں لگانے سے نہ صرف سوسائٹی کی خوبصورتی متاثر ہوگی بلکہ رہائشی نظام بھی خراب ہوگا۔


جناح گارڈن کے رہائشیوں نے ڈی سی اسلام آباد اور آئیسکو سے اپیل کی ہے کہ وہ واپڈا کے اس غیر قانونی اقدام کو فوری طور پر روکیں۔ اس کے ساتھ رہائشیوں نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر دھرنا دینے کی بھی دھمکی دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔