ریاض:(سب نیوز ) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک فیوچر منرلز فورم 2026 میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک سے سعودی عرب کے وزیرِ صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخریف نے ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔
سعودی سفیر معدنیات نے کہا کہ معدنی شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں،
سعودی عرب اپنی علمی و تکنیکی مہارت کے ذریعے پاکستان کے معدنی شعبے کی ترقی میں سپورٹ فراہم کریگا،
فیوچر منرلز فورم میں پاکستان کی شرکت پر مشکور ہیں ،
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ ٹیٹھیان بیلٹ میں بے پناہ معدنی صلاحیت ہے جسکا ریکو ڈک ایک چھوٹا حصہ ہے،
جیولوجیکل سروے آف پاکستان، سعودی جیولوجیکل سروے کے ساتھ تعاون پر کام کر رہا ہے،
انہوں نے کہا کہ کھاد کی پیداوار اور طبی آلات کی تیاری کے شعبے بھی مشترکہ منصوبوں کے لیے اہم مواقع ہیں ،
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورم میں پاکستان کی موجودگی سعودیہ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔
